counter easy hit

تھیٹر اداکارہ، ماہر تعلیم اور زمبیل ڈراماٹک ریڈنگز کی شریک سربراہ مہوش فاروقی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

لاہور: تھیٹر اداکارہ، ماہر تعلیم اور زمبیل ڈراماٹک ریڈنگز کی شریک سربراہ مہوش فاروقی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ مہوش فاروقی گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں اور ان کا علاج جاری تھا، تاہم وہ اس موذی مرض کو شکست دینے میں ناکام رہیں۔مہوش نے سوگواروں میں شوہر معین میمن اور 3 بچے چھوڑے ہیں۔

Theater actress, specialist education and zhembil dramatic readings co-head Mehwish farooqui died after a long time illnessمہوش فاروقی نے 7 سال قبل عاصمہ مندروالا اور سیف حسن کے ساتھ مل کر ’زمبیل ڈراماٹک ریڈنگز‘ کو تشکیل دیا تھا، جس کے ذریعے معروف لکھاریوں کے ڈرامے اور افسانے براہ راست پڑھے جاتے ہیں۔مہوش فاروقی زمبیل ڈراماٹک کے علاوہ تحریک حقوق نسواں کی بھی متحرک رکن رہیں، انہوں نے معروف کتھک ڈانسر شیما کرمانی کے ساتھ بھی اس حوالے سے 4 دہائیوں تک مل کر کام کیا۔ان کے انتقال پر تحریک حقوق نسواں کی رہنما اور معروف ڈانسر شیما کرمانی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور ان کے انتقال کو کبھی پورا نہ ہونے والا نقصان قرار دیا۔مہوش فاروقی کے انتقال پر دیگر تھیٹر، آرٹ اور ادب کی شخصیات نے بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا۔جبکہ دوسری جانب کامیڈین سخاوت نازنے کہا ہے کہ تھیٹر سیکھنے والوں کیلئے یونیورسٹی کا درجہ رکھتا ہے ۔بے ہودہ اور غیر اخلاقی جگت بازی کو پسند نہیں کرتا۔تھیٹر نے مجھے عزت،شہرت اور دولت دی ہے۔اس کو زوال پذیر اورناکام ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔تمام تھیٹر مالکان کو چاہیے کہ وہ تھیٹر ز کو ایسا بنائیں کہ فیملیز خود تھیٹر کا رخ کریں۔مالکان کے ساتھ ساتھ فنکاروں پر بھی یہی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا میں جب سے تھیٹر میں کام کررہا ہے میرا ریکارڈ ہے کہ میں نے آج تک بے ہودہ جگت بازی نہیں کی ہے۔میں نے ہمیشہ اچھا مزاح اور ماحول بنایا ہے۔تھیٹر اصل میں انجوائے منٹ اور تفریح کا نام ہے اگر ہم اس کا غلط استعمال کریں گے تو ہماری آنے والی نسلیں تھیٹروں میں آنا پسند نہیں کریں گی۔