counter easy hit

دنیا کے ایسے نظارے جسے آپ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔۔۔۔ حیرات انگیز تصاویر دیکھیے

لاہور(ویب ڈیسک)کیا آپ کو نہیں لگتا ہے کہ خلابازوں کو کرہ ارض کا سب سے عمدہ مقام سے نظارہ کرنے کا موقع ملتا ہے؟ ‘ڈیلی اوور وییو’ نے یہ تصاویر جمع کی ہیں جس میں وہ روزانہ سیٹلائٹ اور جہازوں کی مدد سے زمین کے مختلف مقامات کی خلا سے لی گئی تصاویر کو اکھٹا کرتے ہیں۔ جنوبی کیلیفورنیا میں ایک ہوائی اڈہ موجود ہے جو کہ اب جہازوں کا قبرستان ہے جہاں 150 سے زائد طیارے موجود ہیں جنھیں ریٹائر کر دیا گیا ہے اور اب وہ قابل پرواز نہیں ہیں۔ ہالینڈ کے شہر لسے میں رنگ برنگے نرگس کے باغات۔ ولیندیزی نرگس دنیا بھر مشہور ہیں۔ ہر سال مارچ کے مہینے میں موسم بہار کی آمد پر پھول کھلنا شروع ہوتے ہیں اور اپریل تک اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ آ چکے ہوتے ہیں۔ ہالینڈ میں ہر سال چار ارب سے زیادہ نرگس پھول اگائے جاتے ہیں۔ ننھے منھے چوکور سپین کے شہر بارسلونا کے علاقے ایکژامپل کے ہیں۔ بارسلونا کا علاقہ اپنے مخصوص ڈیزائن کی وجہ سے مشہور ہے۔ اسے ڈیزائن کرنے والے الدفونس سرڈا تھے اور انھوں نے ایکژامپل کی سڑکیں اس طرح بنائی تھیں کہ وہ چوڑی ہوں، اور وہ آٹھ سمتوں والے کراس روڈ پر نکلیں۔ اس ڈیزائن سے شہریوں کو سورج کی روشنی درست طور پر ملے گی اور ہوا کی آمد و رفت بھی ٹھیک ہوگی اور گاڑی استعمال کرنے والے شہریوں کو پارکنگ کی جگہ بھی مل جائے گی۔ گیما سولر کنسینٹریٹر کی ہے جو سپین کے شہر سیویل میں واقع ہے۔ اس میں 2650 شیشے  لگے ہوئے ہیں جو سورج کی روشنی کی مدد سے بجلی پیدا کرتے ہیں۔مغربی آسٹریلیا میں واقع ماؤنٹ وہیل بیک میں موجود لوہے کی کان ہے۔ دنیا بھر سے کان کنی کے ذریعے نکالے جانے والا 98 فیصد لوہا فولاد بنانے کے کام آتا ہے اور اس کا استمال مختلف شعبوں میں ہوتا ہے جیسے عمارتوں کی تیاری، گاڑیوں کی تیاری، اور دیگر کئی اشیا۔پھر آتی ہیں پیرس کی گلیاں۔ اسے 1853 اور 1870 کے درمیان ایک شخص جیورجس یوجین ہاؤسمان نے ڈیزائن کیا تھا اور اس کی تعمیر میں پیرس شہر کے پرانے اور غیرمحفوظ مکانات کو گرا کر وہاں چوڑی سڑکیں، پارک اور فوارے بنائے گئے تھے۔ تمام کھیت برطانوی ریاست کے حصے ویلز کے علاقے پیمب روکشائر میں واقع ہیں۔سمندر کی لہروں میں بننے والے خوبصورت نمونے دیکھیں۔ یہ منظر ہمیں آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے ساحل پر نظر آیا جہاں کے ساحلوں کی خوبصورتی کا دنیا بھر میں چرچا ہے۔ سنگاپور کی بندرگاہ پر موجود یہ ہیں کارگو کشتیاں اور ٹینکرز۔ یہ دیو ہیکل جہاز فضا سے دیکھنے میں کتنی چھوٹی لگ رہی ہیں۔۔ یہ بندر گاہ دنیا کا دوسرا مصروف ترین بندرگاہ ہے۔بہت سارے گرین ہاؤس ہیں۔۔۔ سپین کے علاقے المیرا میں 75 مربع میل سے زیادہ کا حصہ ان گرین ہاؤسز سے بھرا ہوا ہے۔ ان کی چھتوں کو پلاسٹک سے ڈھانپا گیا ہے اور اس ڈیزائن کا مقصد ہے۔