counter easy hit

دنیا کے اہم ترین ترقی یافتہ اور مہذب ترین ملک نے پاکستان میں انڈسٹری لگانے کی خواہش کا اظہار کر ڈالا

لاہور(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب چودھری سرور سے بیلجیئم کے سفیر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پبنجاب

کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیلجیئم میں برادارانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں مگر افسوس انہیں بین الاقوامی سطح پر سراہا نہیں گیا۔ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اپنے ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ گورنر نے مزید کہا کہ بیلجیئم اور پاکستان میں تجارت کے وسیع امکانات ہیں جس پر بیلجیئم کے سفیر کا کہنا تھا کہ بیلجیئم کی کمپنیاں پاکستانی مارکیٹ میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔