counter easy hit

دنیا کا پہلا لچکدار اسمارٹ فون

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دنیا کا پہلا ‘لچکدار اسمارٹ فون’کاغذ کی طرح مڑ جانے والے اسمارٹ فون کو تیار کرنے کی کوشش سام سنگ سمیت کئی کمپنیاں کررہی ہیں مگر اب تک کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ تاہم اب کینیڈا کی ایک یونیورسٹی نے لچکدار اسمارٹ فون تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ریفلیکس نامی لچکدار اسمارٹ فون کو کینیڈا کی کوئنز یونیورسٹی نے تیار کیا ہے اور فی الحال یہ ایک نمونہ ہی ہے۔ اس کی تیاری کے لیے یونیورسٹی کی ٹیم نے 720p لچکدار ایل جی او ایل ای ڈی ڈسپلے کو استعمال کیا ہے جس میں سنسرز اور ہیپٹک فیڈبیک موٹرز وغیرہ موجود ہیں۔ اینڈرائیڈ 4.4 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ یہ فون کسی عام اسمارٹ ڈیوائس کی طرح بھی کام کرسکتا ہے۔ محققین نے اس کے کامیاب تجربے کی ویڈیو بھی یوٹیوب پر جاری کی ہے جس میں اسے کسی کتاب کی طرح ورق پلٹنے اور اینگری برڈ گیم کو لچکدار اسکرین کی مدد سے کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ڈیوائس کو محققین کی جانب سے نیدرلینڈ میں آج سے شروع ہونے والی ہیومین۔ کمپیوٹر انٹرایکشن کانفرنس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ اسے 5 سال کے اندر کمرشل بنیادوں پر تیار کیا جانے لگے گا۔ بلکہ ہوسکتا ہے کہ یہ اس سے بھی جلد آپ کے ہاتھوں میں ہو۔