counter easy hit

چین نے کمال کر دیا ، قونصل خانے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے گھروالوں کو امداد میں کتنے پیسے دیدیئے ؟ پوری پاکستانی قوم جھولیاں اٹھا کر دعائیں دینے لگی

کراچی (ویب ڈیسک)چین کی حکومت نے کراچی کے قونصل خانے میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو 60 لاکھ روپے کی امداد ی رقم فراہم کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کراچی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چین کے قونصل جنرل وانگ یو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چینی قونصل جنرل وانگ یو نے اپنی حکومت کی جانب سے دونوں شہدا کے ورثا 30، 30 لاکھ روپے کی امدادی رقوم دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی 30، 30 لاکھ روپے کی رقم دونوں شہدا کے ورثا کے لیے دیئے جاچکے ہیں جو مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے بنتے ہیں۔
قونصل جنرل نے شہدا کے ورثا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ شہدا سندھ پولیس کے بہادر اہلکار تھے جبکہ چین کی حکومت اور عوام کے لیے ان کی قربانیاں ناقابل فراموش اور ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی چین کی عوام باقاعدہ ایک مہم کے ذریعے دونوں شہدا کی قربانیوں کو ایک اعزاز بنا کر امدادی رقوم اکٹھا کرنے میں ناصرف مصروف ہے بلکہ سندھ پولیس کی شکرگزار بھی ہے۔