counter easy hit

ڈالر، یورو، پائونڈز، درہم اور ریال کی قدر مستحکم

کراچی: روپے کی قدر میں مزید کمی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید بڑھوتری ، 106 روپے 30 پیسے کا ہوگیا

The value of Dollars, Euro, Pounds, Dirham and Riyal stableاوپن مارکیٹ میں ڈالر، یورو اور پائونڈ سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر روپے کے مقابلے مزید مضبوط ہوگئیں، اوپن مارکیٹ میں ڈالر، یورو، پائونڈ، درہم اور سعودی رالن کی طلب اچانک بڑھ گئی جس کے باعث روپیہ کمزور اور دیگر کرنسیاں جان پکڑ گئیں۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے اضافے سے 106 روپے 30 پیسے، یورو 50 پیسے اضافے 127 روپے 30 پیسے، پائونڈ 70 پیسے اضافے سے 143 روپے 50 پیسے، درہم 10 پیسے اضافے سے 28 روپے 95 پیسے اور سعودی رالے کی قدر 10 پیسے اضافے سے 28 روپے 25 پیسے ہوگئی۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے مقابلے رواں ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر سیمت دیگر کرنسیوں کی طلب بڑھی ہے جس کے باعث اس کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔