counter easy hit

امریکا افغانستان میں اپنی ناکام پالیسی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال رہا ہے، عمران خان

بنی گالہ: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی الزام  پاکستانی حکومت کی لیے ایک سبق ہے کہ کبھی ڈالروں کے لیے پرائی جنگ کو اپنے آنگن تک نہیں لانا چاہیے۔

The US is putting responsibility on Pakistan for its failed policy in Afghanistan, Imran Khan

The US is putting responsibility on Pakistan for its failed policy in Afghanistan, Imran Khan

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے خلاف الزام تراشی پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی حکومت کی لیے ایک سبق ہے کبھی ڈالروں کے لیے دوسروں کی جنگیں نہیں لڑنی چاہیے، الزام تراشی کی نئی قسط سے پاکستان کو ناقابل فراموش سبق حاصل کرنا چاہیے اور پاکستان کو سیکھ لینا چاہیے کہ ڈالروں کے عوض پرائی جنگ کو کبھی اپنے آنگن تک نہیں لانا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ کشمیر میں سراٹھاتی مزاحمت خود بھارت کی ناکام عسکری حکمت عملی کا نتیجہ ہے لیکن بھارت کشمیر میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتا ہے، اسی طرح امریکا بھی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈالنے کی کوششیں کررہا ہے، دہائیوں سے نافذ ناکام افغان پالیسی حقیقت میں امریکی مایوسی کا سبب ہے۔

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے امریکا کی خواہش پر افغانستان میں 2 لڑائیاں لڑیں اور 70 ہزار لوگوں نے جانوں کا نظرانہ پیش کیا، امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو نہ صرف 100ارب ڈالر کا نقصان ہوا بلکہ افغان جنگ کی وجہ سے پاکستانی معاشرہ بربادی تباہی کا شکار ہوا لہذا اب وقت ہے کہ پاکستان امریکا کو جواب دے کہ اور کہے کہ اب کبھی نہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website