counter easy hit

ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارت کیلئے فٹ نہیں، سابق ایف بی آئی چیف

ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارتی منصب کی ذمہ داریاں سنبھلانے کے اہل نہیں۔

The trumpet is not fit for morality, former FBI chiefآسٹریلوی ٹی وی کو انٹرویو میں جیمز کومی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ عادی جھوٹے، خواتین کی تحقیر کرنے والے اور اپنے ساتھ کام کرنے والے ہر شخص کے لیے بد نما داغ ہیں۔

ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارت کیلئے فٹ نہیں، سابق ایف بی آئی چیف

جیمز کومی نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھولنے کی بیماری کے ابتدائی مراحل میں ہیں یا ذہنی طور پر کسی طرح بھی نا اہل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص دوسروں پر کڑی نظر رکھے اور ہر بات کا حساب کتاب رکھے وہ کسی طرح بھی معمولی ذہانت کا مالک نہیں ہوسکتا۔