counter easy hit

حادثے سے بڑھ کر سانحہ یہ ہوا… لوگ ویڈیو بناتے رہے

معاشرہ جب بے حسی کا شکار ہو جائے تو ایسے واقعات جنم لیتے ہیں جو افسردہ کر دیتے،رویے بدل جاتے ہیں، ذہن ماؤف اور خیالات منتشر ہو جاتے ہیں۔

The tragedy over the accident happened ... people kept making a videoبھارت کے شہر بریلی میں ہونے والے قتل کے واقعے کے فوری بعد کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جسے دیکھ کر معاشرے میں بے حسی کے رجحان کا پتہ چلتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول علاؤ الدین تڑپ تڑپ کر اشاروں میں لوگوں سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست کر رہا ہے لیکن بے حسی کا شکار لوگ علاؤ الدین کو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے اس کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

اس کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ بھارتی صوبے یوپی کے ضلع بریلی میں ایک شخص کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹ دیا گیا اور وہ سڑک پر خون میں لت پت تڑپتا رہا، لیکن درجنوں بے حس لوگ اسے اسپتال منتقل کرنے کے بجائے اس واقعے کی ویڈیو بناتے رہے اور اس کی آہ وبکا سننے پر کوئی تیار نہیں ہوا۔

ویڈیو بنانے والوں میں سے جب کسی ایک کے ضمیر نے ملامت کی تب کہیں جاکر اس نے مدد کیلئے ایمرجنسی کال کی اور ایمبولینس منگوائی تاہم اس وقت تک دیر ہو چکی تھی اور علاؤ الدین تڑپ تڑپ کر اپنی جان خالق حقیقی کے سپرد کر چکا تھا۔