counter easy hit

اب وقت آگیا ہے کہ یہ کام جلد از جلد ہو جائے ،عمران حکومت کے لیے چین نے شاندار اعلان کر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سی پیک سے متعلق پاک چین جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں جانب سے گوادر منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے لیے ان کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں سی
پیک سے متعلق بنے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا
جس کی صدارت سیکریٹری منصوبہ بندی ظفر حسن اور چین کے ڈی جی این ڈی آر سی نے مشترکہ طور پر کی۔سیکریٹری منصوبہ بندی ظفر حسن نے کہا کہ گوادر کی ڈویلپمنٹ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گوادر سی پیک میں چین اور پاکستان کے درمیان گیٹ وے ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں متعین کرے گا۔ سیکریٹری منصوبہ بندی نے گوادر فری زون، سٹی ماسٹر پلان، ایسٹ بے ایکسپریس وے کی کارکردگی پر حکام کو سراہا اور گوادر پورٹ کی ڈویلپمنٹ پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں وزیر اعظم کے دورۂ چین کے دوران سوشیو اکنامک سیکٹر میں تعاون پر ورکنگ گروپ کے لیے ایم او یو منظور کیا گیا جب کہ چین اور پاکستان دونوں اطراف سے گوادر منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔