counter easy hit

صرف سپر اسٹارز کو کاسٹ کر کے فلم کی کامیابی ممکن نہیں، مہک نور

لاہور: اداکارہ وماڈل مہک نور نے کہا ہے سالانہ ایک ہزارسے زائدہ فلمیں بننے والے ملک میں اگرصرف سپراسٹارز کو کاسٹ کرکے یا لابی سسٹم کے تحت فلمیں، ڈرامے بنائے جائیں تو یہ ممکن نہیں ہے۔

The success of the film is not possible by just casting superstars, Mehak Noorمہک نور نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری ہی نہیں ٹی وی اور تھیٹرکے شعبے میں جب تک زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کام کا موقع فراہم نہیں کیا جاتا، اس وقت تک بہتری اور ترقی کے خواب دیکھنا درست نہیں ہے۔ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں بلاشبہ بہت بڑے بڑے اسٹار کام کررہے ہیں لیکن ان سپراسٹارز کی موجودگی کے باوجود نوجوان فنکاروں اورتکنیکاروں کو چانس دیا جا رہا ہے۔ سالانہ ایک ہزارسے زائدہ فلمیں بننے والے ملک میں اگرصرف سپراسٹارز کو کاسٹ کرکے یا لابی سسٹم کے تحت فلمیں، ڈرامے بنائے جائیں تویہ ممکن نہیں ہے۔ اسی لیے بہت سے فلمساز ادارے ، پروڈکشن ہاؤسز نئے چہروں کو متعارف کرواتے ہیں اور پھر انہی میں سے کچھ سپراسٹاربن جاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں ہے، صرف کمی ہے تودرست ڈائریکشن میں کام کرنے کی۔ ہمارے ہاں’’ لابی سسٹم اورگروپ بندی ‘‘ جب تک قائم رہے گا، تب تک بہتری کے امکانات روشن نہیں ہوسکتے۔ ہمیں اب اس بات کو سمجھ لینا چاہیے کہ جب تک کہانی کی ڈیمانڈ کے مطابق فنکاروں کا انتخاب نہیں کیا جائے گا، اس وقت تک بہتری کے آثار دکھائی نہیں دینگے۔ ایک سوال کے جواب میں مہک نور نے کہا کہ اچھے اورمنفرد کردارمیری اولین ترجیح ہیں، فارمولا فلمیں اورایک ہی طرح کے کردارنبھا کر اپنی صلاحیتوںکو زنگ نہیں لگا سکتی۔ مجھے اپنے ٹارگٹ کا پتہ ہے اوراس تک پہنچنے اورایک الگ مقام کو پانے کے لیے سفارش نہیں بلکہ محنت کوترجیح دیتی ہوں۔