counter easy hit

علیحدہ صوبہ ضرور بنے گا لیکن ۔۔۔ جہانگیر ترین نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو بڑا سرپرائز دے دیا

ملتان (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ یکم جولائی تک ملتان میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بن جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے جمعے کو 60 شادیوں کی اجتماعی تقریب کے دوران کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی تک ملتان میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بن جائے گا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی لیول کے افسران یہاں بیٹھیں گے جب کہ تمام اختیارات ان افسران کے پاس ہونگے۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ علیحدہ صوبہ بھی ضرور بنے گا اس پر وقت لگے گا اور قانونی پیچیدگیاں جلد دور کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایک منشور اور ایک ویژن ہے، ہماری حکومت روایتی نہیں ہم کچھ کرکے دکھائیں گے،اب لوگوں کو قرضہ نہیں کاروبار کیلیے گرانٹ ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد منتخب ہونے والے تمام افراد تحریک انصاف کا چہرہ ہیں، پی ٹی ائی کا ایک منشور اور ایک ویژن ہے جو تحریک انصاف کے منشور کے ساتھ نہیں عوام نے انہیں ووٹ نہیں دیا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ اب لوگوں کو قرض نہیں کاروبار کے لیے گرانٹ ملے گی، یکم جولائی تک جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بن جائے گا، جنوبی پنجاب کے فیصلے اب یہیں ہوں گے، جنوبی صوبہ بننے میں وقت لگے گا بہت پیچیدگیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لیے صرف عمران خان نے سوچا ہے، عمران خان 2019 میں جنوبی پنجاب کے عوام کو تحفہ دیں گے، جنوبی پنجاب میں میں سیکریٹریٹ کا کام تاریخی ہوگا۔