counter easy hit

انا للہ وانا الیہ راجعون : حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سوگ میں ڈوب گئی، سینئر رہنما کے انتقال کی خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبرپختوںخواہ اور مرکز میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سوگ میں ڈوب گئی ہے۔ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما مختار چوہدری انتقال کر گئے ہیں۔ مختار چوہدری تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر تحریک انصاف پنجاب اعجاز چوہدری کے والد تھے۔ مختار چوہدری گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے اور لاہورکے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ نجی ہسپتال میں دوران علاج ہی منگل کے روز مختار چوہدری انتقال کر گئے۔ تحریک انصاف کی قیادت سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماوں نے بھی مختار چوہدری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی انتہائی اہم ترین شخصیت سندھ میں انتقال کر گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر ترین رہنما و جنرل سیکرٹری سندھ وقاراحمد زبیر ی انتقال کر گئے ہیں ۔ وقار احمد زبیری کی عمر 92سال تھی ۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کے انتہائی سرگرم رکن تھے اور انہیں پاکستانکے بانی رہنمائوں میں شمار کیا جاتا تھا ۔ انہیں تحریک پاکستان ایوارڈ سے بھی نواز گیا تھا ۔ وقار احمد زبیری نے اپنے خون سے پاکستان کا نقشہ بنا کر قائداعظم محمد علی جنا ح کو پیش کیا تھا ۔ اس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر نے انہیں سفاری پارک میں یوم پاکستان کے موقع پر وقار احمد زبیری کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی تھی ۔ گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعجاز چودھری کے والد مختار چودھری انتقال کرگئے۔نماز جنازہ سہ پہر کوٹھاپنڈ فٹ بال گراؤنڈ فیصل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائیگی۔ اظہار تعزیت کیلئےسیاسی و سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔پروفیسر ڈاکٹرچودھری عبدالرحمان ،چودھری عبدالخالق کی اعجاز چودھری سے تعزیت کی ۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اعجاز چودھری کے والد مختار چودھری انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔