counter easy hit

امیر ترین اور ترقی یافتہ ملک کی نمائندہ خاتون نے پاکستانیوں کے لیے ہزاروں آسامیوں کا اعلان کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نےکہا ہے کہ کینیڈا کو افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد درخواست کو خود پر کریں۔ پاکستان اور کینیڈا کے تجارتی تعلقات اچھے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سروسز سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے دورے کے دوران انہوں نے سٹاک ایکسچینج کی روایتی گھنٹی بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے دورے کے دوران کینیڈین ہائی کمشنر کا چیئرمین پاکستان سٹاک ایکسچینج سلیمان مہدی اور سی ای او رچرڈ مورن نے استقبال کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے تجارتی تعلقات اچھے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سروسز سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی مراسم مزید مستحکم ہونگے۔ وینڈی گلمور نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ایک کینیڈین شہری پاکستان سٹاک ایکسچینج کا سی ای او ہے۔ وینڈی گلیمور نے کہا کہ کینیڈا پناہ گزینوں کی قوم ہے، ہم امیگرینٹس کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ویزے سے متعلق تفصیلات ہماری ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری اگر کینیڈا آئیں گے تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی بہت سے پاکستانی کینیڈا کے اندر مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔