counter easy hit

پی ٹی آئی نے اپنے نااہل امیدوار کے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا

گوجرانوالہ: پی ٹی آئی نے گوجرانولہ کے حلقہ  پی پی 53 سے نااہل امیدوار ناصر چیمہ  کے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔

تحریک انصاف نے گوجرانوالہ کے حلقہ  پی پی 53 سے نئے امیدوار جمال ناصر چیمہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا، اس سے قبل پی ٹی آئی کے امیدوار  ناصر چیمہ کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا تھا، ناصر چیمہ پر انتخابی تشہیر میں آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر بورڈ پر لگانے کا الزام تھا، اور ناصر چیمہ نے اپنی نااہلیت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ناصر چیمہ کے بیٹے جمال ناصر چیمہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے جب کہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو جمال ناصر چیمہ کو بلے کا نشان جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔