counter easy hit

پی ٹی آئی اکاؤنٹس کا خود جائزہ لے سکتے ہیں، الیکشن کمیشن

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کا خود جائزہ لے سکتا ہے۔

The PTI can be reviewed his accounts himself, the Election Commissionچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت کی جس میں تحریک انصاف کی جانب سے وکیل ثقلین حیدر اور درخواست گزار اکبر ایس بابر کی طرف سے وکیل احمد حسن پیش ہوئے۔ گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی کی جانب سے جو دستاویزات جمع کرائی گئیں آج اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کا خود جائزہ لے سکتا ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ فنڈنگ کیس کی سماعت 5 دسمبر کو کرے گی لہٰذا الیکشن کمیشن اکاؤنٹس کی تفصیلات کا جائزہ لے مگر یہ تفصیلات درخواست گزار کو فراہم نہ کرے۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم تک اکاؤنٹس کی تفصیلات درخواست گزار کو فراہم نہیں کریں گے۔

درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ ان کے پاس سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تفصیلات کی کاپی موجود ہے جس کا کمیشن جائزہ لے سکتا ہے۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی ریکارڈ سے متعلق اضافی دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہیں جس کے مطابق پی ٹی آئی کی دستاویزات نامکمل اور بوگس ہیں، کمیشن بوگز اکاؤنٹس اور تفصیلات کا جائزہ لے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔