counter easy hit

تحریک انصاف کا پھر وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظٖم نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

The PTI again demand for resignation from the prime minister

The PTI again demand for resignation from the prime minister

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے دفاع میں پیش کردہ دستاویزات جعلی نکلیں۔ ان کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں سچ بولا تھا، ان کے نامزد افسروں پر ایف آئی آر کٹ رہی ہیں تو وہ کس طرح عہدے پر رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کو ٹھوس ثبوت فراہم کیے جبکہ برطانوی فرانزک کمپنی نے بھی دستاویزات کو جعلی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود استعفا دے دیں تو بہتر تھا، اب انہیں مجبوراً جانا ہوگا۔ ‘وزیراعظم کو گھر تو جانا ہے، اپنی مرضی سے چلے جائیں تو بہتر ہے۔’ ان کا مزید کہنا تھا کہ 15 ماہ پہلے وزیراعظم استعفا دے دیتے تو پورے خاندان کو جے آئی ٹی میں نہ جانا پڑتا۔ اس موقع پر شفقت محمود نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ شریف برادران کی یادداشت کمزورہے۔ انہوں نے جے آئی ٹی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف جواب دینے سے کتراتے رہے اور عدم تعاون کا رویہ رکھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website