counter easy hit

وزیراعظم نے ایمانداری کی اعلیٰ ترین مثال قائم کردی

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ایمانداری اورقانون کی بالادستی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جب گرینڈ حیات ہوٹل کی قسمت کے حوالے سے معاملے پر تبادلہ خیال ہونے لگا تو وزیر اعظم نے نئی مثال قائم کرتے ہوئے کابینہ اجلاس کی صدارت کرنے سے معذرت کرلی جس کے بعد اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسد عمر کو کرنا پڑی۔ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایک موقع پر وفاقی دارالحکومت میں زیر تعمیر بلند ترین اور مہنگی ترین عمارت گرینڈ حیات ہوٹل کی قسمت کے فیصلے کے حوالے سے ایجنڈے پر غور کیا جانے لگا تو وزیراعظم عمران خان نے مثالی فیصلہ کرتے ہوئے اجلاس سے علیحدگی اختیارکر لی۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چونکہ گرینڈ حیات ہوٹل میں ان کا اپنا فلیٹ بھی ہے۔ اس لئے اس معاملے سے متعلق مفادات کے ٹکراؤ کے باعث وہ کسی بھی فیصلے کا خود حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے وزیر خزانہ اسد عمر کو اجلاس کی صدارت کرنے اور معاملے سے متعلق فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔ اس دوران وزیر قانون فروغ نسیم نے بھی اجلاس کا حصہ بننے سے معذرت کر تے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چونکہ گرینڈ حیات ہوٹل کے حکام کی وکالت کرتے رہے ہیں، اس لئے ان کیلئے بھی اجلاس میں شرکت کرنا مناسب نہیں ہوگا۔