counter easy hit

وزیراعظم کا فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک کروڑ دینے کا اعلان

چیمپینز ٹرافی جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے،وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔فاتح ٹیم کے The, Prime, Minister, declares, to, give, one, crore, to, every, player, of, the, teamکھلاڑیوں کا مختلف شہروں میں شاندار استقبال کیا گیا، ان کے لیے انعامات کا اعلان بھی کیا جارہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہر کھلاڑی کو دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا، اب وزیراعظم نے ہر کھلاڑی کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کو دس دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا جبکہ سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑیوں میں 29 ملین روپے کے بونسز اور مراعات بھی تقسیم کی جائیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان، ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور دیگر عہدیداران نے انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کا تاج اپنے سر پر سجانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد د ی۔انہوں نے کپتان سرفراز احمد سمیت تمام کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے کردار کو سراہا۔چیئرمین پی سی بی نے فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے دس دس لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا جبکہ سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑیوں کو 29 ملین روپے کے بونسز اور مراعات ملیں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website