counter easy hit

جرمنی میں موجود طیارہ اب بھی پی آئی اے کی ملکیت ہے، ترجمان پی آئی اے

کراچی: جرمنی میں موجود طیارہ اب بھی پی آئی اے کی ملکیت ہے جب کہ اے تھری ٹین ماڈل کا طیارہ ایف آئی اے کے زیر تفتیش ہے۔

The plane exist in Germany is still owned by PIA, the PIA spokesmanترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جرمنی میں موجود طیارہ کسی میوزیم کو فروخت نہیں کیا گیا یہ اب بھی پی آئی اے کی ملکیت ہے ، کچھ قانونی تقاضے ہیں جس کے بعد معاملے کا تصفیہ کرلیا جائے گا، اے تھری ٹین ماڈل کا طیارہ ایف آئی اے کے زیر تفتیش ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا جرمنی میں موجود طیارہ گراؤنڈ کرکے فضائی بیڑے سے باہر کردیا گیا تھا، مذکورہ اور 4 دیگر طیاروں پر پی آئی انتظامیہ نے رپورٹ دی تھی کہ اڑان کے قابل نہیں  جب کہ ائیر بس 310 طیارہ سابق جرمن نژاد سی ای او برن ہلڈن برانڈ کی ہدایات پر جرمنی پہنچایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جرمن میوزیم میں طیارے کا رنگ تبدیل کرنے کا کام شروع کیا گیا جب کہ ایک اسرائیلی فلم میں پی آئی اے کے طیارے کی عکس بندی کا معاملہ بھی منظر عام پر آیا، طیارہ بیرون ملک فروخت معاملے  پر برن ہلڈن برانڈ کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی، قومی ائیر لائن کے جرمن نژاد سی ای او پر طیارہ سستے داموں فروخت کرنے سمیت دیگرمتفرق الزاما ت بھی تھے، مسلسل تنازعات کے بعد برن ہلڈ ن برانڈ کو پی آئی اے سے فارغ کردیا گیا اور ان کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی ایل سے نام خارج ہونے کے بعد جرمن سی ای او واپس اپنے ملک چلے گئے، ایف آئی اے جرمنی کے میوزیم کو طیارہ سونپنے کے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، ائیر بس 310 طیارہ اس وقت جرمنی کے شہر لپ زیگ میں موجود ہے۔