counter easy hit

ملالہ یوسفزئی کے کمرے میں کس شخص کی تصویر لگی ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو یوں تو برطانیہ کی شہرت یافتہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے دوسرا سال ہے،، تاہم وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں میں بھی مصروف ہیں،، اور اب یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ ان کے کمرے بینظیر بھٹو کی تصویر لگی ہے ،، حال ہی میں ملالہ یوسف زئی کی مہاجرین سے متعلق کتاب ’وی آر ڈسپلیسڈ‘ شائع ہوئی ہے، جس میں انہوں نے نہ صرف اپنی بلکہ دنیا بھر کی دیگر خواتین کے بے گھر ہونے کی کہانی بیان کی ہے،، اس کتاب میں جہاں ملالہ یوسف زئی نے اپنے آبائی علاقے اور ملک کی حالت اور وہاں گزاری گئی زندگی سے متعلق حقائق بیان کیے ہیں، وہیں انہوں نے اس میں برطانیہ کی زندگی کو بھی بیان کیا ہے،، کتاب سامنے آنے کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے نے ملالہ یوسف زئی سے برطانیہ منتقل ہونے اور اس سے قبل کی زندگی سے متعلق بات کی اور ان سے جاننے کی کوشش کی کہ اب وہ کس طرح زندگی گزار رہی ہیں،، ملالہ یوسف زئی نے انکشاف کیا کہ انہیں دیواروں پر پوسٹرز یا تصاویر لگانے کا شوق نہیں ہے، تاہم ان کے کمرے میں ایک شخص کی تصویر آویزاں ہے،، ملالہ یوسف زئی نے بتایا کہ ان کے یونیورسٹی کے کمرے کی دیوار پر پاکستان اور اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی ایک تصویر آویزاں ہے،، خیال رہے کہ ملالہ یوسف زئی کی کتاب ’وی آر ڈسپلیسڈ‘ کو رواں ماہ جنوری کے آغاز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔