counter easy hit

پی سی بی گورننگ بورڈ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا

لاہور: پی سی بی گورننگ بورڈ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا، نجم سیٹھی کے چہیتے اسلام آباد ریجن کے صدر شکیل شیخ کو نوازنے کے لئے آئین میں ترمیم کا امکان، پاک بھارت سیریز کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

The PCB Governing Board will have an emergency meeting todayذرائع کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنوں کو نوازنے کے لئے آئین میں تبدیلی کی تیاریاں جاری ہیں۔ گورننگ بورڈ کا ہنگامی اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہو گا جس میں نجم سیٹھی کے قریبی ساتھی شکیل شیخ کے تیسری بار اسلام آباد ریجن کا صدر بننے میں رکاوٹ کو دور کیا جائے گا۔ بطور ہیڈ ڈمیسٹک کمیٹی شکیل شیخ نے قائد اعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹونٹی کے فارمیٹ میں تبدیلیاں کیں جس کے سنگین نتائج سامنے آئے۔ شکیل شیخ کے صاحبزادے ارسل شیخ کو ڈمیسٹک ایونٹ نہ کھیلنے کے باوجود انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے منتخب کیا گیا جس پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ گورننگ بورڈ میٹنگ میں پاک بھارت سیریز کے معاملے پر قانونی جنگ، ورلڈ الیون اور سری لنکن ٹیم کی آمد سمیت ویسٹ انڈیز کے ساتھ پانچ سالہ کرکٹنگ معاہدہ بھی زیرغور آئے گا۔