counter easy hit

پاکستانی کھلاڑیوں کی تباہ کن باؤلنگ ۔۔۔آسٹریلین ٹیم کتنے رنز پر ڈھیر ہو گئی ؟ جانیے

ابوظہبی(ویب ڈیسک) ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم 145رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے ۔ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ اور شان مارش نے 20 کے مجموعی سکور سے دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو فنچ 7 اور مارش صفر رنز پر کریز پر موجود تھے۔
دونوں بلے بازوں نے ٹیم کا مجموعہ 43 تک پہنچایا تو شان مارش محمد عباس کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دے بیٹھے، وہ 3 رنز بنا سکے۔ ٹریوس ہیڈ 14 اور مچل مارش 13 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،ایرون فنچ 39رنز بنا کر بلال آصف کا پہلا شکار بنے جنہوں نے لنچ سے پہلے آخری اوور میں کپتان ٹم پین کو بھی پوویلین بھیجا،پاکستان کے لیے محمد عباس نے4،بلال آصف نے2اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل میچ کے پہلے دن قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹیسٹ ڈیبیو کرنےوالے فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا۔ محمد حفیظ4رنز بنا کر مچل سٹارک کا نشانہ بن گئے ،اظہر علی اور فخر زمان نے دوسری وکٹ کے لیے52رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد اظہر علی 15رنز بنا کر نیتھن لیون کی گیند پر انہی کو کیچ تھما بیٹھے، اگلی گیند پر لیون نے حارث سہیل کو چلتا کیا جب کہ اپنے اگلے اوور میں اسد شفیق اور بابر اعظم کو بھی کوئی رن بنانے کا موقع دیئے بغیر پوویلین بھیجا۔تجربہ کار کھلاڑیوں کے آﺅٹ ہونے کے بعد اپنا پہلا میچ کھیلنے والے فخر زمان اور کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا اور147 رنز کی شراکت قائم کی۔
فخر زمان نروس نا ئننٹیز کا شکا ر ہوتے ہوئے94رنز پر پوویلین لوٹے ۔ بلال آصف12رنز بنا کر پوویلین لوٹے جبکہ کپتان سرفراز احمدنے94رنزبنانے کے بعد غیر ذمہ درانہ شاٹ کھیل کر وکٹ گنوائی ،یاسر شاہ 28رنز کی عمدہ باری کھیل کر مچل مارش کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ محمد عباس10رنز بنا کر سٹارک کی گیند پر بولڈ ہوئے۔آسٹریلیا کیلئے لیون نے 4، لبسچینکی نے3اور سٹارک نے دو وکٹیں حاصل کیں،ایک وکٹ مچل مارش کو ملی ۔آسٹریلیا کیلئے عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا ،فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے پہلے 3رنز پر عثمان خواجہ کو پوویلین بھیجا اور پھر دن کی آخری گیند پر پیٹر سڈل کی بھی وکٹ حاصل کی ۔قومی سکواڈ سرفراز احمد( کپتان اور وکٹ کیپر)، اسد شفیق، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، بابراعظم، فہیم اشرف، بلال آصف، محمد عباس، محمد رضوان، عثمان صلاح الدین، وہاب ریاض، یاسر شاہ، میر حمزہ اور شاداب خان شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم کو اوپننگ بیٹسمین امام الحق کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، وہ انگلی کی سرجری کے باعث آخری ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں ،جس کے بعد فخر زمان کو آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرایا گیا ہے جب کہ وہاب ریاض کی جگہ میر حمزہ کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے ، شاداب خان کو 12ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،آسٹریلیا نے دبئی ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 1956ءسے ابتک مجموعی طور پر 63 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے آسٹریلیا نے 31 جیتے جبکہ پاکستانی ٹیم 14 میں کامیاب رہی، 18 میچز ڈرا ہوئے۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔