counter easy hit

عمران خان کے قریبی ساتھی کو اہم عہدے پر تعینات کرنے کے احکامات،

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی پنجاب میں سیاسی مداخلت کا معاملہ سا منے آ گیا، وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی سنٹرل کمیٹی کے ممبر افضل چیمہ کو پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ کا ممبر بنانے کی سفارش کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطا بق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور پنجاب بیوروکریسی آمنے سامنے پارٹی کارکن کو بورڈ آف انوسٹمنٹ کا رکن نامزد کرنے کی سفارش پر بیوروکریسی نے مخالفت کر دی۔فواد چودھری کی جانب سے صوبائی وزیر انڈسٹریز کو خط میں واضع لکھا گیا ہے کہ وفاقی وزیر کی خواہش ہے کہ محمد افضل چیمہ کو بورڈ آف انوسٹمنٹ کا ممبر تعینات کیا جائے۔خط کیساتھ محمد افضل چیمہ کی سی وی بھی لگائی گئی ہے، سی وی کے مطابق محمد افضل چیمہ سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر ہیں اور گوجرانوالہ کے رہائشی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 4500 افراد کو پی ٹی آئی کا ممبر بنایا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے جلسوں ریلیوں میں محمد افضل چیمہ کی شرکت محمد افضل چیمہ نے سعودی عرب میں پارٹی کو ایکٹیو کیا۔اعلی افسران نے واضح کیا ہے کہ اس طرح سیاسی پشت پناہی والے افراد کو کسی بھی بورڈ کا ممبر نہیں بنایا جا سکتا۔ ماضی میں اسی طرح ممبران کو تعینات کر کے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے موقف دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ خط لکھا ہے، اس لئے نام کی سفارش کی کہ یہ بیرون ممالک سے انوسٹمنٹ لا سکتا ہے، قابلیت کے حوالے سے متعلقہ وزیر مجاز اتھارٹی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی پنجاب میں سیاسی مداخلت کا معاملہ سا منے آ گیا، وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی سنٹرل کمیٹی کے ممبر افضل چیمہ کو پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ کا ممبر بنانے کی سفارش کر دی۔