counter easy hit

مقبوضہ بیت المقدس، شامی تنازع پیوٹن ترکی جائیں گے

روس کے صدر ولادیمر پیوٹن پیر کے روز اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کیلئے ترکی کا دورہ کریں گے جہاں وہ امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور شام کے تنازع پر مذاکرات کریں گے۔

The occupied Jerusalem, Syrian conflict Putin will go to Turkeyترک صدارتی دفتر نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ پیوٹن ایردوان کی دعوت پر انقرہ کا دورہ کریں گے، اس دوران دونوں رہنما مقبوضہ بیت المقدس کی حالیہ تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور شام کے معاملے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ روس کے صدارتی دفتر نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں رہنما باہمی تعاون سے متعلق موجودہ سوالات اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے جاری منصوبوں پر بات چیت کریں گے۔روسی ترجمان نے مزید بتایا کہ مذاکرات کے دوران کئی عالمی مسائل بشمول مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور شامی تنازع کے حل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔