counter easy hit

ایگزون نے پاکستانی سمندر میں ڈرلنگ کیلئے جگہ دیکھ لی ہے: عمران خان

پشاور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایگزون 27 برس کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور ایگزون نے سمندر میں ایک جگہ دیکھی ہے جہاں ڈرلنگ کی جائے گی اور اس حوالے سے ایگزون کا کہناہے کہ اگر یہاں گیس دریافت ہو گئی تو آئندہ پچاس برس کیلئے پاکستان کا گیس کا مسئلہ ہی حل ہو جائے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت بھاشاڈیم کے ساتھ مہمند ڈیم بھی بنا رہی ہے ، مہمند ڈیم بننے سے پشاور کا پانی کامسئلہ حل ہوجائیگا ، اب پنجاب اور کے پی میں پانی کی ایک اتھارٹی بنادی گئی ہے ، اس کامقصد یہ ہے کہ ہم نے پانچ سال میں پاکستان کے تمام لوگوں کو پینے کا صاف پانی دینا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے اب تک صرف تین چھٹیاں لی ہیں ، وزراءپوری محنت کریں ، میں ان کو تین ماہ کا وقت دے رہاہوں ۔ ان کا کہنا تھاکہ تعلیم کے شعبے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ، یکساں نصاب تعلیم سے پاکستان ترقی کرے گا ، ملکی تاریخ میں امیر اورغریب کے درمیان فرق بڑھتا گیا ،غریبوں کے لئے سرکاری ہسپتال بنے اورامیروں کیلئے نجی ہسپتال ، ہم نے غریب طبقے کواوپر اٹھانا ہے ، امیر اور غریب میں فرق ختم کرنا ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں جلد از جلد ترقی کیلئے سب سے پہلے ہیلتھ کارڈ دیں گے تاکہ فاٹا کے لوگ اپنا علاج کروا سکیں۔ ان کا کہناتھا کہ میں وزراءسے کہتا ہوں کہ کوئی بیوروکریٹ اگر کام نہیں کرتاتو اس کے خلاف ایکشن لیا جائے ، اس کونکال دیں۔