counter easy hit

قومی کرکٹ ٹیم لارڈز ٹیسٹ کیلئے لندن پہنچ گئی

لندن: انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کھیلنے کے لئے قومی ٹیم لندن پہنچ گئی، شاہین آج سے پریکٹس کا آغاز کریں گے، ،قومی ٹیم کے فزیو کلِف ڈیکن نے پہلے ٹیسٹ کیلئے محمد عامر کو فِٹ قرار دیا ہے۔ حسن علی کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہےThe National Cricket Team reached London for Lord's Test

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا امتحان پاس کرنے کیلئے سرفراز الیون کی لندن آمد ہوگئی، گرین کیپس آج سے پریکٹس کا آغاز کریں گے۔ قومی ٹیم کے فزیو کلِف ڈیکن نے محمد عامر کو پہلے ٹیسٹ کیلئے فٹ قرار دیا ہے، حسن علی کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ چوبیس مئی سے شروع ہوگا، پاکستان 22 سال سے انگلش سرزمین پر ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکا ہے۔