counter easy hit

قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا۔۔۔محمد عامر کے بعد ایک اور اہم کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔حسن علی لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث ان کے ہاتھ میں 3 ٹانکے آئے۔

The National Cricket Team has got a big blow another important player after Mohammad Aamir became a victim of injury before the test against Englandقومی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ کے مطابق فاسٹ بولر آج ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے جب کہ محمد عامر کی بھی فٹنس میں کافی بہتری آئی ہے اور وہ پریکٹس سیشن کا حصہ ہوں گے۔ انجری کے شکار فاسٹ بولر حسن علی 24 مئی سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ سے فی الحال باہر نہیں ہوئے اور صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ لارڈز ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے ممکنہ 11 کھلاڑی سرفراز احمد (کپتان)، اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی ہوں گے جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پیسر محمد عامر نے آئر لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں اپنے چوتھے اوور کی دوسری گیند ہی کرائی تھی کہ تکلیف میں دکھائی دیے،کپتان سرفراز احمد وکٹوں کے پیچھے سے دوڑتے ہوئے آئے اور عامر سے کچھ بات کی، جس کے بعد وہ امپائر سے اپنا ہیٹ اور سویٹر لے کر فیلڈنگ پوزیشن پر چلے گئے،اوور شاداب خان نے مکمل کیا۔ اس موقع پر کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا کہ ممکنہ طور پر سرفراز نے اہم دورئہ انگلینڈ سے قبل عامر کو ٹانگ کی کسی بڑی انجری سے بچانے کیلیے یہ قدم اٹھایا۔