counter easy hit

”تعلیمی اسناد سے میرے والد کا نام ہٹایا جائے “ نوجوان لڑکی چیف جسٹس کے پاس درخواست لے کر پہنچ گئی، پھر کیا ہوا ؟ تاریخ کی منفرد ترین خبر آگئی

اسلام آباد ; سپریم کورٹ میں انتہائی دلچسپ کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک لڑکی اپنے والد کو عاق کرانے کے لیے عدالت پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق والد کی جانب سے کفالت نہ کیے جانے پر بیٹی اپنے باپ کو عاق کرانے کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئی۔ سپریم کورٹ میں اس نوعیت کا تاریخ کا یہ پہلا کیس ہے۔ لڑکی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ اس کی ڈگریوں اور دستاویزات سے اس کے والد کا نام ختم کیا جائے ، میرا والد میری کفالت نہیں کرتا اس لیے مجھے اس کے نام سے الگ ہونا ہے۔ سپریم کورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے لڑکی کے والد کو نوٹس جاری کردیا ہے۔