counter easy hit

مسلم لیگ (ن) کو کمرتوڑ جھٹکا، 2 4 نہیں بلکہ ایک ساتھ کتنے رہنمائوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی؟

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) فیصل آباد میں ن لیگ کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے حلقے سے 6 لیگی کونسلر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیگی کونسلر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں رمضان شوکت، حسین زبیر، حسین اختر،سید حامد حسین، محمد انصاری اور الطاف شامل ہیں۔جب کہ 6 لیگی کونسلر کے ساتھ حقلے کے سرگرم رکن بھی تحریک انصاف میں شامل ہوں گے جب کہ آنے والے دنوں میں مزید ن لیگی رہنماؤں کا بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ن لیگی کونسلز نے ناراضگی کے باعث ن لیگ کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کچھ روز قبل بھی کہ پنجاب کے 14 اضلاع کے بلدیاتی ضلع ناطمین نےتحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔جب کہ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے ہتک آمیز روہے سے تنگ آ کر ان کے ملازمین بھی ان کا ساتھ چھوڑنے لگے ہیں۔ چند ماہ میں دو سکیورٹی چیف آفیسرز کرنل ریٹائرڈ موسیٰ، میجر ریٹائرڈ عامر حفیظ،اسٹاف آفیسر ٹو حمزہ شہباز رانا فرحان اور ڈرائیور شوکت نے بھی مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ کو خیرباد کہہ دیا۔حمزہ شہباز کے ساتھ 6 سال تک کام کرنے والے رانا فرحان نے بھی ہتک آمیز رویے پر کنارہ کشی اختیار کر لی اور استعفیٰ دے دیا جبکہ گاڑی صاف نہ ہونے پر جب حمزہ شہباز نےڈرائیور کو ڈانٹا تو ڈرائیور شوکت بھی نوکری چھوڑ کر واپس جہلم چلا گیا۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازکے توہین آمیز رویے کی وجہ سے ہی کوئی زیادہ دیر ان کے ساتھ کام نہیں کرتا۔