counter easy hit

امریکہ میں اہم شہر کی سڑک کو جمال خاشقجی کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

امریکہ(ویب ڈیسک)امریکا میں واقع سعودی سفارتخانے کی ایک سڑک کو ترکی میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے نام پر رکھنے کی قرار داد پیش کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی معلومات کے مطابق امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں واقع سعودی سفارتخانے کے باہر سڑکوں میں سے ایک کا نام واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار سعودی صحافی جمال خاشقجی کے نام پر رکھنے کی قرار داد مقامی منتخب حکام نے پیش کی ہے۔اس حوالے سے آج واشنگٹن کی ایڈوائزری کمیشن کا آج ووٹ ڈالنے کا امکان ہے۔اس تجویز کے تحت سعودی سفارتخانے کے باہر واقع سڑک کو ’ جمال خاشقجی وے‘ کا نام دیا جائے گا۔امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ڈی سی کونسل کی جانب سے اس تجویز کو منظور کر لیا جائے گا۔ یاد رہے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو رواں سال2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں قتل کر دیا گیا تھا اور سعودی حکومت کا کہنا تھا کہ اس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ملوث نہیں ہیں۔ خاشقجی سعودی حکمرانوں کے بڑے ناقدین میں سے ایک تھے۔ امریکا کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) اپنی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچی تھی کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکی میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا۔ امریکی حکام نے سی آئی اے کی تحقیقات پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔