counter easy hit

مسٹر بین کے انتقال کی خبر سے ہزاروں لوگوں کا نقصان

معروف مزاحیہ اداکار مسٹر بین یعنی روون اٹکنسن کے اچانک انتقال کی خبر نے ان کے مداحوں پر غم اور حیرت کے پہاڑ توڑ دیے، تاہم بعد ازاں ان کے انتقال کی خبر ایک ’وائرس‘ نکلی۔

سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر گردش کرنے والی خبر مداحوں کے لیے نہایت حیران کن تھی جس میں کہا گیا کہ ہالی ووڈ کے مشہور کردار مسٹر بین یعنی روون اٹکنسن انتقال کر گئے۔ حیران و پریشان مداحوں نے جب مذکورہ خبر کو کھول کر تفصیلات جاننا چاہیں تو یکایک ایک خطرناک وائرس نے ان کے کمپیوٹر پر حملہ کردیا جس کے بعد کمپیوٹر کو سخت نقصان اٹھانا پڑا۔

مسٹر بین کے انتقال کی خبر دراصل وائرس تھی جس نے چند گھنٹوں میں بے شمار افراد کے کمپیوٹرز کو متاثر کیا۔ یہ پہلا موقع نہیں جب مسٹر بین کے انتقال کی افواہیں پھیلی ہوں، گزشتہ برس بھی ایک کار حادثے میں ان کی ناگہانی موت کی خبروں نے ان کے مداحوں کو ہلا کر رکھ دیا تاہم بعد ازاں یہ خبر جھوٹی نکلی۔

رواں برس ہالی ووڈ کے ایک اور معروف اداکار سلویسٹر اسٹالون کے انتقال کی افواہوںنے بھی ان کے مداحوں کو پریشان کردیا تھا۔ بعد ازاں اسٹالون نے اپنی تازہ ترین ویڈیو انسٹا گرام پر پوسٹ کرکے مداحوں کو اپنی خیریت کی اطلاع دی۔ لوگوں کی توجہ کھینچ لینے والی خبر کے ذریعے وائرس کے پھیلاؤ کا یہ پہلا واقعہ ہے جس سے سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔