counter easy hit

تحریک انصاف کے حمایتی گروپ کے ہاتھوں (ن) لیگ کا سرکردہ رہنما اور ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک قتل

سرگودھا(ویب ڈیسک) سرگودیا کے نواحی گاؤں میں دیرینہ دشمنی پر اندھادھند فائرنگ کرکے یو نین کونسل کے چیئرمین کو گھر کے سامنے قتل کردیا، واردات کے بعد ملزمان فرار۔ تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ سے سیاسی تعلق رکھنے والے یونین کونسل نمبر 90 سرگودہا کے چیئرمین اکرم گجر کی علاقہ میں تحریک انصاف کے حمایتی اور سپورٹر فیاض چیمہ سے دشمنی تھی اور مقتول نے نے قریب ہی ہائوسنگ سوسائٹی بنا رکھی تھی ،دستاویزات لینے وہ 40چک میں واقع اپنے گھر آئے تھے، دستاویزات لے کر نکل رہے تھے گھر کے سامنے کار میں بیٹھے ملزم نے انہیں کلاشنکوف سے اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے، قتل کی بہیمانہ واردات پر علاقہ میں خوف کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں کا ایک جمع غفیر جائے واردات پر اکٹھا ہو گیا ۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ لواحقین نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ کار سوار ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں ۔