counter easy hit

کپتان کا فیصلہ اٹل :نئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کے حوالے سے تازہ ترین خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک )محمد طاہر نے آئی جی پنجاب کا چارج چھوڑ دیاہے جبکہ نئے انسپکٹر جنرل امجد جاوید سلیمی نے عہدہ سنبھال لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق امجد جاوید سلیمی کا کہناتھا کہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد چارج سنبھال رہاہوں تاہم دوسری جانب محمد طاہر نے عہدہ چھوڑ دیاہے ۔
جبکہ دوسری جانب چارج سنبھالنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب امجد سلیمی نے کہا ہے کہ لاہور: عوامی سہولت کےلیے پولیس میں اصلاحات کی جائیں گی۔پنجاب کی آبادی کے لحاظ سے پولیس کی نفری کم ہے۔ایک لاکھ سترہزار افراد پولیس میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔تمام اضلاع میں ریسورس مینجمنٹ سینٹرز بنائیں گے۔ایف آئی آر کےاندراج کو ہرصورت یقینی بنائیں گے۔پنجاب آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔پولیس کی تعداداورعوامی ضروریات کومدنظررکھ کرپالیسیاں بنائیں گے۔پنجاب کےمسائل بہت ہیں پولیس کم ہے۔ یاد رہے کہ ضمنی انتخاب سے قبل حکومت کی جانب سے آئی جی محمد طاہر کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا اور امجد جاوید سلیمی کو نیا آئی جی تعینات کیا گیا تھا ۔آئی جی کے تبادلے کی خبر سامنے آنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا اور فوری طور پر نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے محمد طاہر کو عہدے پر بحال کر دیا ۔جس کے بعد سیکریٹر اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن سے قبل تقررو تبادلے نہیں ہو سکتے ۔تاہم ضمنی انتخابات ہونے کے بعد آئی جی پنجاب کی تعیناتی کر دی گئی ہے ۔