counter easy hit

سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق اریبہ کا آخری خط منظرعام پر آگیا۔

ساہیوال (ویب ڈیسک) سانحہ ساہیوال میں جاں بحق 13 سالہ لڑکی اریبہ کا اپنی سہیلی کو لکھا آخری خط منظر عام پر آگیا جس میں اس نے ناراض سہیلیوں کو منانے کے لیے التجا کی تھی، اریبہ نے بورے والا میں شادی پر جانے سے پہلے اپنی سہیلی کو خط لکھا ۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کو موصولہ خط میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 13 سالہ اریبہ نے بورے والا میں شادی پر جانے سے پہلے اپنی سہیلی کو خط لکھا تھا جس میں اس نے اپنی سہیلیوں کو کسی بات پر منانے کی بات کی۔ خط میں اریبہ نے کہا کہ ہیلو اقراء تم کیسی ہو؟ امید ہے تم ٹھیک ہوگی، کل والی یہ بات نہیں تھی جو تم سمجھ رہی ہو، صحیح بات میں تم کو وقت آنے پر بتاؤں گی تم سے ایسی امید نہیں تھی کہ ایسی بات کروں گی۔ اریبہ نے اپنے خط میں مزید کہا کہ اقرا پلیز جنت کو بھی منالو، اسے بتاؤ کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔