counter easy hit

پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کرنے والا بھارت خود تنہا ہو جائے گا، ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہو چکی ہے اور پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کرنے والا بھارت خود تنہا ہو جائے گا۔

The India alone will be to try to isolate Pakistan, Maliha Lodhi

The India alone will be to try to isolate Pakistan, Maliha Lodhi

نیویارک میں طلبا کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سی پیک سے خطے میں خوشحالی آئے گی جب کہ چین کا وژن ایک بیلٹ ایک شاہراہ پورے خطے میں امن و استحکام کا باعث بنے گا اور اس منصوبے میں تمام ممالک اور لوگوں کی جیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی کا خواہاں اور خطے کے تمام ممالک سے تعلقات میں تعاون چاہتا ہے، پاکستان نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے لیکن بھارت نے جامع مذاکرات کا عمل معطل کر کے باہمی تعلقات خراب کر دیئے، وزیراعظم نوازشریف بھارت سے تعلقات کی بہتری کیلئے پرعزم ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان 7 مرتبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہو چکا ہے اس لئے بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی پالیسی ناکام ہو چکی اور پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کرنے والا خود تنہا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے جب کہ افغانستان کے مسئلے کا واحد حل مذاکراتی عمل ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website