counter easy hit

سوئٹزر لینڈ میں ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا آغاز

فیسٹیول کے دوران دنیا بھر سے ماہر کھلاڑی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے اس فیسٹیول میں حصہ لے رہے ہیں

The hot air balloon festival starts in Switzerlandسوئٹزر لینڈ: سوئٹزر لینڈ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی رنگا رنگ سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جس میں دنیا بھر سے کئی ماہر کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جبکہ اس دلچسپ فیسٹیول کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں افرادنے اس حسین وادی کا رخ کیا ہے ۔ فیسٹیول میں آسمان رنگ بر نگے اور منفرد اندا ز کے عظیم الشان غبا روں سے سجا ہوا دکھائی دیاجہاں بلند پہاڑوں میں بادلوں کے درمیان غباروں نے اُڑان بھری۔ اس مو قع پرمتعدد افراد ہاٹ ایئر بیلونز کو اپنے ہاتھوں سے سجا کر آسمان کی بلندی پر منفرد سفر کر کے نہ صرف پورے شہر کی سیر کر تے رہے بلکہ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر اس فیسٹیول کے یادگار لمحات کو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کرتے رہے۔ یہ رنگا رنگ فیسٹیول 4فروری تک اپنی رعنائیاں بکھیر کر ختم ہوجائیگا۔