counter easy hit

اب ہوگا دما دم مست قلندر۔۔۔ شہبازشریف کو چیئر مین پی اے سی بنانے پراہم ترین وفاقی وزیر نے حکومت کی مخالفت کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی شہباز شریف کو دینے کی مخالفت مخالفت کردی، اُن کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی کے منصوبوں کے آڈٹ پر چھوٹے بھائی کو چیئرمین پی اے سی بنانا منطقی طور پر غلط ہے،، میں اس کی مخالفت کرتا ہوں،
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ یہ ایوان نہیں چلنے دے رہے تھے اور کمیٹیاں نہیں بننے دے رہے تھے، اس لیے ان سے کہا ہے کہ خود فیصلہ کرلیں ،، فواد چودھری نے مزید کہا کہ اسپیکر صاحب کو بغیر اپوزیشن کے قائمہ کمیٹیاں بنانے کی ہمت کرنی چاہئے کیونکہ اپوزیشن نےاس فیصلے کے باوجود ایوان چلنے نہیں دینا، ہر روز ایک نیا بہانہ لے کر آئے گی،،واضح رہے کہ حکومت شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر مان گئی ہے،،پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے پی اے سی کا چیئرمین نامزد کرنے کا اختیار قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو دیتے ہوئے دیگر معاملات پر ساتھ چلنے کی پیشکش کی تھی،،وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی کہا تھا کہ روایت تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چئیرمین مانا ہے، ماضی میں وزیراعظم عمران خان،شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی کئی بار مخالفت کرچکے ہیں