counter easy hit

نوشہرہ سے مریضوں کے گردے نکال کر فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

نوشہرہ: ایف آئی اے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران مریضوں کے گردے نکال کر پنجاب اسمگل کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

The group was arrested from Nowshera to Kidneys extract selling of the patientsایف آئی اے کی ٹیم ایک ہفتے بعد اپنے مشن میں کامیاب ہوگئی ہے اور پولیس کے ساتھ مل کر غریب مریضوں کے گردے فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرز اور سرجن سمیت ملزمان کا گروہ کافی عرصے سے نجی اسپتال میں لوگوں کے گردے نکال کر فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث تھے ملزمان غریب مریضوں کو گردے فروخت کرنے پر آمادہ کرتے اور پنجاب اسمگل کرتے تھے، ایف آئی اے کی ٹیم ایک ہفتے سے نجی اسپتال کی نگرانی کررہی تھی اور ملزمان کو گردے نکالتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی سرپرستی اور معاونت کرنے والے حیات آباد میڈیکل کملیکس کے یورلوجسٹ سرجن عبدالعزیزکو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا تعلق وزیرستان سے ہے جب کہ چھاپے کے دوران گردے پیچنے والے والے پنجاب سے لائے گئے جوڑے سمیت ٹھٹھہ کے رہائشی بابر، ننکانہ عباس، راولپنڈی کے رہائشی عصمت اور کرک کے شاہد کو بھی موقع واردات سے گرفتار کیا گیا۔