counter easy hit

ملتان کے حلقہ پی پی 216 میں دولہا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا

ملتان: ملتان کے حلقہ پی پی 216میں دولہا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا۔شیروانی پہنے دولہا میاں نے کیمپ پر پہنچ کر اپنی پرچی بنوائی۔دولہے میاں بہادر علی کا کہنا ہے کہ ان کی بارات مظفر گڑھ جانی ہے اور بارات جانے کا وقت 2 بجے کا ہے۔سب نے مجھے ووٹ ڈالنے سے منع کیا لیکن میں نے کہا کہ میں ووٹ ڈالے بغیر نہیں جاؤں گا۔دولہا میاں پاکستان تحریک انصاف کا سپورٹر ہے۔ دولہے میاں کا کہنا ہے کپتان سے ملک کو بدلنا ہے اس لیے ووٹ ڈالناضروری ہے۔یاد رہے اس سے پہلے عمران خان بھی تمام پاکستانیوں سے ووٹ دینے کے لیے گھر سے باہر نکلنے کی اپیل کر چکے ہیں۔ملک بھر میں عام انتخابات کے حوالے سے پولنگ کا عمل جاری ہے۔۔صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بلاتعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔آج قومی اسمبلی کی 270 اور صوبائی اسمبلیوں کی 570 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔اور لوگ بھی اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکل پڑے ہیں۔ ووٹرز میں انتخابات کے حوالے سے شدید جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے کئی پولنگ اسٹیشن کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔جب کہ خواتین میں بھی ووٹ دینے کا جذبہ دیدنی ہیں۔اس کے علاوہ کچھ حلقوں سے کچھ ناخوشگوار واقعات کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔مختلف پولنگ اسٹیشنز پر سیاسی مخالفین کے بیچ لڑائی جگھڑوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔تاہم اس کے باوجود بھی پولنگ کاعمل جاری ہے جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا اس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ شروع ہو گا۔اور حتمی نتائج کے بعد آئندہ پانچ سالوں کے لیے ملک کے نئے حکمران کا انتخاب کیا جائے گا۔جو اگلے پانچ سال کے لیے پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالیں گے۔ملک میں پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے پاک کے فوج اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں جو اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔