counter easy hit

حکومت الیکشن کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سرانجام دے گی، حسن عسکری

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ نگران  حکومت مینڈیٹ کے مطابق الیکشن کی قومی ذمہ داری کو بطریق احسن سرانجام دے گی۔ پنجاب میں انتظامیہ اور پولیس غیر جانبدار اور غیر سیاسی کردار ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ آفس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری، The government will perform the responsibility of the election in a good manner, Hassan Malikچیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں انتخابات 2018ء کے حوالے سے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ ووٹرز کو آزادانہ حق رائے دہی کیلئے پنجاب میں انتظامیہ اور پولیس غیر جانبدار اور غیر سیاسی کردار ادا کرے گی۔ پُرامن ماحول فراہم کرتے ہوئے شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنا یا جائے گا۔ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کیلئے مساوی مواقع میسر ہوں گے۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کسی قسم کا دباؤ یا مداخلت کو خاطر میں نہ لائے اور ہر فرد  اپنا کردار نبھاتے ہوئے پیشہ ورانہ انداز میں حکومتی امور کی انجام دہی یقینی بنائے۔