counter easy hit

حکومت نے انتخابی اصلاحات کا عمل سردخانے میں ڈال دیا

اسلام آباد: پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کی قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں تیزی کے ساتھ ہی آئندہ انتخابات سے متعلق اصلاحات کا معاملہ لٹک گیا۔

The government put the electoral reforms in a cold box

The government put the electoral reforms in a cold box

باوثوق حکومتی ذرائع کے مطابق ن لیگ تحریک انصاف کے جواب میں سیاسی داؤ کے طور پر پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کو سرد خانے کی نذر کر دیا گیا، انتخابی اصلاحات کی مرکزی کمیٹی کا آخری اجلاس 11 مئی کو جبکہ ذیلی کمیٹی کا اجلاس 13 جون کو منعقد ہوا تھا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے پاناما کیس کے بعد انتخابی اصلاحات سے توجہ ہٹا لی۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی مرکزی کمیٹی جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے اراکین پر مشتمل تھی گزشتہ3 سال کے دوران صرف 23اجلاس منعقد ہوئے جن میں متفقہ انتخابی قوانین کا مسودہ بھی فائنل نہیں کیا جاسکا۔ اس عرصے میں کمیٹی کا آخری اجلاس رواں سال 11 مئی کو منعقد ہوا تھا جس کے بعد سے اب تک کمیٹی کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا۔ اسی طرح مرکزی کمیٹی نے وزیر قانون زاہد حامد کی زیرصدارت ذیلی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جس کا مقصد انتخابی قوانین کا متفقہ ڈرافٹ تشکیل دینا تھا لیکن اس کمیٹی کے بھی اب تک 93اجلاس منعقد ہوچکے لیکن اس کمیٹی نے ابھی تک اپنا کام مکمل نہیں کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website