counter easy hit

تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی سب سے بڑی کامیابی تو 110 روز کے بعد حاصل کی۔۔۔۔ یہ کامیابی کیا ہے؟ جان کر ہر پاکستانی خوش ہوگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال اگست میں بننے والی قومی اسمبلی نے 4 ماہ بعد پہلی قانون سازی کرلی ہے،، قومی اسمبلی کے اجلاس میں سینیٹ سے منظور کردہ بل تمباکو نوشی بچگان مغربی پاکستان تنسیخی بل 2018 پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے پیش کیا،، یہ بل حکومت اور اپوزیشن ارکان نے مل کر منظور کروایا،، سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے بل پیش کرنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہا کہ بد قسمتی سے 4 ماہ بعد ابھی تک قائمہ کمیٹیاں نہیں بن سکیں،، اس دوران شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے کہا جا رہا ہے کوئی مسودہ قائمہ کمیٹیوں کو نہ بھیجیں ، یہ نئی روایت قائم کی جا رہی ہے کہ قائمہ کمیٹی کو بھیجے بغیر بل پاس کرلیں،، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا طریقہ کار پہلے والا ہی ہے لیکن اس بل پر حمایت کی جائے،،اپوزیشن ارکان نے وزیر خارجہ کی درخواست پر بل کی مخالفت نہیں کی، پیپلزپارٹی نے بل پر دی گئی ترامیم بھی واپس لے لیں،، تمباکو نوشی بچگان مغربی پاکستان تنسیخی بل 2018 متفقہ طور پر منظور کیا گیا جس کے ساتھ ہی قومی اسمبلی میں پہلی قانون سازی ہوئی،، اس بل کی منظوری کے بعد جب حکومت نے سینما گھروں میں تمباکو نوشی کی ممانعت سے متعلق مغربی پاکستان تنسیخی بل 2018 بھی پیش کیا تو پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کہا تھا کہ اسے روایت نہ بنائی جائے لیکن حکومت کے کس وعدے پر اعتبار کریں؟اپوزیشن کے اعتراض کے بعد حکومت نے بل واپس لے لیا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے بل واپس لیتے ہیں۔