counter easy hit

حکومت قانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت قانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔

The government believes in the rule of law and the strength of the institutions, prime minister

The government believes in the rule of law and the strength of the institutions, prime minister

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز نے پہلی باضابطہ ملاقات کی، مسلم لیگ (ن) کے ارکان سینٹ نے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کومت نوازشریف کی گائیڈ لائن کے مطابق ح کام کر رہی ہے، نواز شریف کی پالیسیوں پر عملدرآمد جاری رہے گا اور ان کے شروع کیے گئے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔  پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے اور ارکان سینٹ قانون سازی میں بھر پور حصہ لیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کرپشن فری حکومت متعارف کرائی،4 سال میں حکومت کے منصوبوں پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت قانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، نوازشریف کی قیادت میں (ن) لیگ کی حکومت نے ملک کو درست ٹریک پر چڑھا دیا جب کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی ماضی کی حکومتوں سے بہتر ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website