counter easy hit

ملک اور عوام کے لیے حکومت کا ساتھ دینا چاہتے ہیں لیکن حکومت کا ایسا رویہ نہیں

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے کبھی حکومت پر این آر او کے لیے دباؤ نہیں ڈالا، ملک اور عوام کے لیے حکومت کا ساتھ دینا چاہتے ہیں لیکن حکومت کا ایسا رویہ نہیں،اسی لیے ان کے اپنے اتحادی بھی مطئمن نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ روحیل اصغرکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام غلط کرنے کی نشاندہی کرنا ہوتا ہے اور ہم یہی کررہے ہیں، نوازشریف نے کبھی اپنے چاہنے والوں اور عوام کو حکومت کے خلاف نکلنے کی کبھی تلقین نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر ہم نے سب کو اعتماد میں لیا، اسمبلی کا ماحول اچھا رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے،مسلم لیگ ن اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کرچلے گی اورہم سب کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے۔شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ پرڈوکشن آرڈر رکن اسمبلی کا قانونی حق ہے، سب سے پہلا پرڈوکشن آرڈرمیرا جاری ہوا تھا،اگرسپیکرقومی اسمبلی شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق کا پرڈوکشن آرڈرجاری نہ کرتے تو ہم انہیں باربار ذمہ داری یاددلاتے،شہباز شریف کی پانچ ماہ کی پارلیمنٹ میں کی جانے والی تمام تقریریں نکال کر سن لی جائیں تو بھی آپ کو پتا چل جائے گا کہ اپوزیشن نے این آر او کے لئے حکومت پر کتنا دباؤ ڈالا ہے؟۔