counter easy hit

پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، سموگ میں کمی

لاہور: بہاولپور، رحیم یارخان، میاں چنوں سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسے، بارش کے بعد دھند کم ہونے سے حد نگاہ معمول پر آگئی۔

The first rain of winter season in different areas of Punjab, reduction in smogپنجاب میں موسم سرما کی پہلی بارش نے خنکی بڑھا دی۔ ملتان، لیہ، رحیم یارخان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں بھی ابر کرم برس پڑا، بارش کے بعد دھند کم ہونے سے حد نگاہ معمول پر آگئی۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے آج لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد اور خیبرپختونخوا میں بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے شروع ہونیوالا بارش کا سلسلہ پنجاب پہنچ گیا، کہیں رم جھم ہوئی تو کہیں تیز بارش، چیچہ وطنی، اوکاڑہ، وہاڑی، لیہ، ملتان، جھنگ، رحیم یارخان اور ڈی جی خان میں بادل کھل کر برسے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ گذشتہ روز سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کے بعد موسم بدل گیا اور سردی نے دستک دیدی۔ زیارت میں سرما کی پہلی برفباری کے بعد خنکی بڑھ گئی۔ ملک میں جاری بارش کے باعث دھند کم ہوگئی، حد نگاہ معمول پر آگئی، سموگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، موٹر وے اور نیشنل ہائی وے پر حد نگاہ بہتر رہی، آئندہ چند روز میں مزید بہتری کا امکان ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد سمیت متعدد علاقوں میں آج ابر کرم برسنے کا امکان ہے، جڑواں شہروں میں آج کم سے کم درجہ حرارت 10 جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ دو روز کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ شہری علاقوں میں چھائی ہوئی سموگ رواں ہفتے بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث بتدریج ختم ہو جائے گی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سبی میں گیارہ ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔