counter easy hit

ایف بی آئی نے انتخابات میں جانبداری دکھائی :ڈونلڈ ٹرمپ

نیویارک : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک نیا پنڈورا بکس کھولنے پر تل گئے، ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی نے دو ہزار سولہ کے انتخابات میں جانبداری کا مظاہرہ کیا، ان کی صدارتی مہم کی تفصیلات جاننے کے لئے ایک مخبر کو بھیجا، محکمہ انصاف نے تفتیش شروع کر دی۔

The FBI showed fairness in the election: Donald Trumpامریکا میں دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کا تنازع، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے کو نیا رخ دے دیا، انہوں نے الزام لگایا کہ ایف بی آئی نے انتخابات میں سیاسی جانبداری کا مظاہرہ کیا اور ان کی مہم کی تفصیلات جاننے کے لئے ایک مخبر کو بھیجا۔

صدر ٹرمپ کا الزام ہے کہ ایف بی آئی نے پروفیسر سٹیفن ہالپر کو ان کی انتخابی مہم کی خبریں حاصل کرنے بھیجا، پروفیسر ہالپر کو بھیجنے کا بظاہر مقصد ان کے مشیروں کے روس سے تعلقات کی تفتیش تھا، صدر ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سابق صدر براک اوباما کی انتظامیہ ملوث ہو سکتی ہے۔

ان کے الزامات پر محکمہ انصاف نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل کو کام سونپا ہے کہ وہ تفتیش کریں کہ کیا ایف بی آئی کسی ناپسندیدہ فعل میں ملوث ہوئی یا سیاسی جانبداری کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب میڈیا اسے صدر ٹرمپ کے انتخابات میں روس کی مداخلت پر جاری تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دے رہا ہے۔