counter easy hit

ایکشن فلم سیریز ایکس مین کے مداح کا جنون ریکارڈ بن گیا

واشنگٹن: امریکا سے تعلق رکھنے والے شخص نے فلم کے 15 ہزار چار سو کیریکٹرز اور اس سے منسوب کئی اشیا کو اپنے پاس جمع کر رکھا ہے

The fan of action film series X-men insanity became recordبچوں اور بڑوں کے پسندیدہ سپر ہیروز کی بلاک بسٹر فلم سیریز ایکس مین جہاں بچوں سمیت بڑوں میں بے حد مقبول ہے وہیں اس کے کئی مداح بھی اس فلم سیریز سے منسوب کئی اشیا اپنے پاس جمع رکھنے کا خوب شوق رکھتے ہیں۔ امریکا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بھی ایکس مین کے سحر میں ایسا جکڑا ہے کہ اس نے اب تک 15 ہزار چار سو کریکٹرز اور ان سے منسوب کئی اشیا اپنے پاس جمع کر لی ہیں جس کے بعد اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کرلیا گیا ہے ۔ اس شخص کے پاس ایکس مین کریکٹرز کے ننھے ماڈلزاور اس کی تھیم پر مبنی کئی اشیا موجود ہیں جو وہ کئی سال سے اپنے پاس جمع کر رہا ہے۔