counter easy hit

بیوروکریسی کی ہٹ دھرمی ۔۔۔عمران حکومت کو کس بڑی مشکل کرنا پڑے گا؟نامور صحافی نے کپتان کو شاندار مشورہ دے دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کوجس بات پر توجہ دینی چاہئے وہ یہ ہے کہ اس وقت بیورو کریسی میں گروپ بندی نظر آرہی ہے جو کام نہیں کرنے دے رہی ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ،
وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اور پرانی حکومتوں میں فرق یہ ہے کہ جب ان کے ایک وزیر پر ریفرنس دائر کیا تو انہوں نے اس سے استعفیٰ مانگ لیا ۔ یہ بنیادی فرق ہے اور آنیوالے دنوں میں یہ فرق مزید نظر آئے گا ، عمر ان خان کو جس بات پر توجہ دینی چاہئے وہ یہ ہے کہ بیورو کریسی میں گروپ بندی نظر آرہی ہے جوبیورو کریسی کواس وقت کام نہیں کرنے دے رہی ، اس لئے عمران خان کونظر رکھنی چاہئے کہ کونسا بیورو کریٹ کیا کام کررہا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے اپنے اینٹی کرپشن کے ایجنڈے پر بھی احتساب نہ کیا تو پھر کون کرے گا ؟ حکومت کے پاس کرپشن کم کرنے کیلئے بہت سے ادارے ہیں ، اس وقت ایف آئی اے کو کام کرنے کیلئے فری ہینڈ دیا گیا اور عمران خان کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ سیاسی طور پر کسی کرپٹ شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کریں گے۔ جبکہ دوسری جانب سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ نواز شریف ن لیگ کی قیادت سے ناراض اور دلبرداشتہ ہیں، نواز شریف کا کہنا ہے میں کیوں کوئی بیان دوں جب میری پارٹی اسمبلی میں بیٹھ گئی ہے اب وہ بیان دے،
کلثوم نواز کے چالیسویں کے بعد بھی نواز شریف اور مریم نواز خاموش ہیں تو اب صدمہ کا بہانہ مزید نہیں چلے گا، اگر وہ کلثوم نواز کی وفات کے صدمہ سے نہیں نکل رہے تو سیاست سے ریٹائر ہوجائیں، عدالت کو زیر سماعت کیسوں سے متعلق وزیراطلاعات کے بیانات کا نوٹس لینا چاہئے، عدالت کے ازخود نوٹس اور میڈیا کے دباؤ کی وجہ سے امل قتل کیس کی رپورٹ منظر عام پر آجائے گی۔ان خیالات کا اظہار سلیم صافی، محمل سرفراز، ارشاد بھٹی، حفیظ اللہ نیازی اور مظہر عباس نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصا کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میزبان کے پہلے سوال نواز شریف 100فیصد دوبارہ جیل جائیں گے، فواد چوہدری، ؟ کا جواب دیتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ عدالت کو زیرسماعت کیسوں سے متعلق وزیراطلاعات کے بیانات کا نوٹس لینا چاہئے، فواد چوہدری کا نواز شریف کے 100فیصد دوبارہ جیل جانے کا بیان خواب یا الہام ہی لگتا ہے، وزیراطلاعات کے بیانات سے تاثر ابھرے گا کہ انہیں فیصلہ پہلے بتادیا گیا ہے، عدالتوں کے فیصلے عدالتوں کو کرنے دیں تو بہترہوگا۔سلیم صافی کا کہنا تھا کہ جب چیئرمین نیب وزراء کے ساتھ ملاقاتیں کرتے ہوں تو وزراء بھی ایسا دعویٰ کرسکتے ہیں جو فواد چوہدری کررہے ہیں، فواد چوہدری کو جس طرح نواز شریف کے سوفیصد جیل جانے کا یقین ہے اسی طرح ہمیں یقین ہے کہ حکومت ختم ہوتے ہی یا لاڈلا پن ختم ہوتے ہی وہ اور ان کے لیڈر بھی اندر جائیں گے۔محمل سرفراز نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ملک سنبھالا نہیں جارہاہے، اپنے ووٹر کی توجہ بٹانے کیلئے وہ چوروں کو پکڑنے جیسی باتیں کررہے ہیں، مظہر عباس کا کہنا تھا کہ فواد چوہدی نے نواز شریف کے سوفیصد جیل جانے کا مکمل سیاسی بیان دیا ہے، فواد چوہدری کے اس طرح کے بیانات سے وزیراعظم عمران خان بھی خوش ہوتے ہیں۔