counter easy hit

فیصلہ ہو گیا: سعودی عرب جمال خاشقجی کے اہلخانہ کو دیت میں کتنی رقم ادا کرے گا؟

ریاض (ویب ڈیسک )سعودی عرب کی جانب سے ترک حکام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ جمال خاشقجی کے اہل خانہ اور ترکی میں موجود ان کی منگیتر کو بھاری رقم دیت کی صورت میں ادا کریں گے ۔ غیر ملکی خبر ساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کی رپورٹ سعودی عرب کی جانب سے جمال خاشقجی کے قتل پر ،
ان کے اہل خانہ اور منگیتر کو دیت اداکیے جانے کاامکان ہے ۔جبکہ دوسری جانب ترک تفتیش کاروں کے خاشقجی کی لاش سے متعلق سنسنی خیز انکشافات نے تہلکہ مچادیا، ترک حکام کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی کو قتل کرکے لاش تیزاب میں تحلیل کردی گئی تھی اور لاش کی باقیات تک نہیں رہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی صحا فی خاشقجی کی لاش سے متعلق ترک حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ خاشقجی کوقتل کر کے لاش تیزاب میں تحلیل کردی گئی ، جس کے بعد لاش کی باقیات نہیں رہیں۔تفتیش کاروں نے بتایا تیزاب کے شواہد سعودی قونصل جنرل کے گھر سے اور اس سے متصل نالیوں سے ملے ہیں جبکہ ترک حکام نے کہاخاشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردینی چاہئیے۔ واضح رہے جمال خاشقجی کو دو اکتوبر کو سعودی عرب کے قونصل خانے کی عمارت کے اندر جاتے دیکھا گیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں، وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر شدید تنقید کرتے رہے تھے اور یمن میں جنگ کے بعد ان کی تنقید مزید شدید ہوگئی تھی۔